the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

(ایجنسیز)
 اسرائیلی حکومت نے باضابطہ طور پر مسجد اقصیٰ کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے سلوان کے مقام پر "قلعہ العین" کے نام سے ایک گہری خندق کی کھدائی شروع کی ہے۔ یہ سرنگ قبلہ اول کے جنوب میں "العین الفوفا" کے قریب کھودی جا رہی ہے۔ دوسری جانب عرب ممالک کی مذہبی اور سیاسی تنظیموں نے صہیونی حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی تازہ کھدائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے انہیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے سرگرم "سپریم مسلم ۔ مسیحی کونسل" کی جانب سے جاری ایک بیان میں مسجد اقصیٰ کے قریب گہری خندق کی کھدائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرنگ نما یہ خندق صرف مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو کمزور کر کے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی بنیادیں رکھنے کی گہری سازش ہے۔ اسرائیل نام نہاد آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ میں اس طرح کی کھدائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر ان سرنگوں کی کھدائیوں کے براہ راست منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ قبلہ اول کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور بیت المقدس کی عرب اور مسلم تاریکی وتہذیبی شناخت تباہ ہو رہی ہے۔

مسلم ۔ مسیحی کونسل کے



سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حنا عیسیٰ نے عمان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل روز مرہ کی بنیاد پر بیت المقدس کی اسلامی اور مسیحی روایات اور تشخص کو پامال کرنے کی سازش کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اسرائیل کی ان تمام سازشوں کا مقصد بیت المقدس شہر پر یہودی رنگ کو غالب کرنا اور اس کی چھاپ چڑھانا ہے۔ ان تمام سازشوں کے نتیجے میں آخرکار بیت المقدس کو یہودی ریاست کا اٹوٹ انگ ثابت کرنے کی سازشوں کو آگے بڑھانا ہے۔

ادھر کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں مراکشی دروازے کے سامنے سلوان کے مقام پر سولہ ہزار مربع میٹر وسیع علاقے پر ایک وسیع وعریض عمارت کی تعمیر کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں مسجد اقصیٰ کے گردو پیش عمارتوں اور اس کے نیچے سرنگوں کی کھدائیوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک جانب  فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب خود ہی یہودی توسیع پسندی کے ذریعے امن کوششوں کو سبوتاژ کررہا ہے۔ بیت المقدس میں تازہ کھدائیاں اور سیاحتی مقاصد کے لیے عمارتوں کی تعمیرکے اعلان سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ صہیونی ریاست مذاکرات کا ڈھونگ عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے رچا رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.